تلنگانہ
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
اطلاعات کے مطابق دھرمارم کا رہنے والا چنیا اپنی ٹی وی ایس ایکسل گاڑی پر بھارت پٹرول پمپ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار بولیرو گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے دھرمارم علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق دھرمارم کا رہنے والا چنیا اپنی ٹی وی ایس ایکسل گاڑی پر بھارت پٹرول پمپ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار بولیرو گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی ایس آئی لکشمن موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کریم نگر کے سرکاری اسپتال روانہ کر دیا۔