تلنگانہ
تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج نے میڈارم میں کابینہ کے اجلاس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
پروگرام کے مطابق وزیر اعلیٰ اے رونت ریڈی پہلے کھمم کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد میڈارم پہنچیں گے۔ وہ وہاں ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد ہریتا ہوٹل میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج سیتکا نے 18 جنوری کو میڈارم میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پروگرام کے مطابق وزیر اعلیٰ اے رونت ریڈی پہلے کھمم کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد میڈارم پہنچیں گے۔ وہ وہاں ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد ہریتا ہوٹل میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
روایت کے برخلاف پہلی مرتبہ سکریٹریٹ کے بجائے میڈارم میں تلنگانہ کابینہ کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔
اگلے دن وزیر اعلیٰ میڈارم مندر میں 251 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اور خصوصی پوجا میں شرکت کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے کابینہ کے اس اہم اجلاس کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے بھی اجلاس کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔