تلنگانہ

تلنگانہ: فیسٹیول کے لیے مزید اضافی بسیں چلانے مسافرین کامطالبہ

حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کرنے والی خواتین نے دسہرہ کی تعطیلات کے موقع پر زائد بس خدمات کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کرنے والی خواتین نے دسہرہ کی تعطیلات کے موقع پر زائد بس خدمات کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تہواروں کے موقع پر گھر جانے والوں کےلئے اچھی خبر
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی آرٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت شروع کی گئی ہے تاہم تہواروں کے دوران آرٹی سی بسوں سے استفادہ کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوجاتا ہے، اسی کے پیش نظرخواتین نے زائد بس خدمات یا زائد ٹرپس کا مطالبہ کیاہے۔

جگتیال اور کھمم بس اسٹینڈس پر بسوں کا انتظارکرنے والی خواتین نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نامناسب بس خدمات سے ان کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دسہرہ تہوار منانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد حیدرآباد سے اپنے آبائی اضلاع سفرکرتی ہے، ایسے میں بس خدمات کے نامناسب ہونے سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافر چاہتے ہیں کہ فیسٹیول کے لیے مزید اضافی بسیں چلائی جائیں۔