تلنگانہ
تلنگانہ: پٹن چیرو میں درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس درج
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض اضلاع میں صبح کے وقت کہرچھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی یومیہ رپورٹ میں ریاست میں آئندہ سات دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
مطلع صاف رہنے کی وجہ سے رات اور صبح کے وقت سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔