تلنگانہ

تلنگانہ: نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو کا مقدمہ

اس شخص نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی ی جس کے نتیجہ میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کی دادی کی شکایت پر اس معاملہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو کا مقدمہ درج کیا گیا ہے یہ واقعہ بھیگل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکی کی متعدد بار عصمت ریزی کے الزام میں سابق رکن اسمبلی گرفتار (ویڈیو)
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شراب خانوں اور سڑک پر پھینکی گئی شراب کی خالی بوتلیں، پانی کی بوتلیں اور دیگر اسکریپ جمع کر کے اور اسے فروخت کر روزی کمانے والی 15 سالہ لڑکی اپنی دادی کے پاس گئی اور گاؤں کے ایک شخص سے اس کی ملاقات ہوئی۔

اس شخص نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی ی جس کے نتیجہ میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کی دادی کی شکایت پر اس معاملہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔