تلنگانہ: اسپتال میں میل نرس کی جانب سے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی پولیس سے شکایت
پولیس سے کی گئی شکایت میں شکایت کنندہ نے کہا کہ ہفتہ کی رات بخار سے شدید متاثرہونے پر اپنی ماں کے ساتھ وہ ایک نجی اسپتال آئی تھی۔ ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی علاج کے بعد وہیں لیٹ گئی جبکہ اس کی ماں قریب ہی ویٹنگ ہال میں سو گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ایک لڑکی کے ساتھ میل نرس کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلہ میں متاثرہ نے تری ٹاون پولیس اسٹیشن کریم نگر میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔
پولیس سے کی گئی شکایت میں شکایت کنندہ نے کہا کہ ہفتہ کی رات بخار سے شدید متاثرہونے پر اپنی ماں کے ساتھ وہ ایک نجی اسپتال آئی تھی۔ ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی علاج کے بعد وہیں لیٹ گئی جبکہ اس کی ماں قریب ہی ویٹنگ ہال میں سو گئی۔
اسی دوران اسپتال میں میل نرس کے طور پر کام کرنے والے ایک نوجوان نے صبح میں متاثرہ کو نشہ آور انجکشن دینے کے بعد اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے اپنی ماں سے اس بات کی شکایت کی جس پر اس کی ماں نے معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اسپتال کے عملہ سے باز پرس کی اور بعد ازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔
سی آئی نے کہا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں، یہ تحقیقات کے بعد واضح ہوگا۔ متاثرہ کو میڈیکل ٹسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری ہے۔ ادھر اطلاع ملی ہے کہ ملزم کو پولیس پہلے ہی اپنی تحویل میں لے چکی ہے۔