تلنگانہ

تلنگانہ: پولیس کے کتے کی آخری رسومات اعزازات کے ساتھ انجام دی گئیں

کمشنر دفتر کے عملہ کے علاوہ کئی اعلیٰ حکام اور اسٹاف نے بھی ڈینی کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ آرمڈریزرو پولیس کانسٹیبل مرلی گزشتہ دس سالوں سے ڈینی کے ہینڈلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پولیس کے کتے کی آخری رسومات اعزازات کے ساتھ انجام دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


پولیس میں دس سال تک طویل خدمات سرانجام دینے والا کتاڈینی کل بیماری کے باعث چل بسا۔


ڈینی کی لاش پر پھولوں کی مالا چڑھاکر شاندار طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈینی ڈوبر مین پِن شر نسل سے تعلق رکھتا تھا اور 2015 بیچ کا تھا۔


ڈینی نے بطور ٹریکر کتّا خصوصی تربیت حاصل کی اور گزشتہ دس سالوں سے کریم نگر کمشنریٹ کے دائرہ کار میں مختلف مقدمات کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر چوری، قتل اور دیگر کئی معاملات میں ملزمین کو پکڑنے میں اس کی کاوشیں قابل ذکر تھیں۔


کمشنر دفتر کے عملہ کے علاوہ کئی اعلیٰ حکام اور اسٹاف نے بھی ڈینی کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ آرمڈریزرو پولیس کانسٹیبل مرلی گزشتہ دس سالوں سے ڈینی کے ہینڈلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے