تلنگانہ

تلنگانہ: پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم۔بڑے پیمانہ پر گاڑیاں ضبط

تلنگانہ کے ناگرکرنول ٹاون کے اچم پیٹ میں مختلف مقامات پر پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ٹاون کے اچم پیٹ میں مختلف مقامات پر پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس مہم کے دوران نامناسب دستاویزات پر70کاروں کے علاوہ آٹو اور کار کو ضبط کرلیاگیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی رامیشور نے کہا کہ لااینڈ آرڈرکی برقراری کو یقینی بنانے کیلئے یہ تلاشی مہم چلائی گئی۔

انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ سائبرجرائم پر چوکس رہنے کی بھی انہوں نے عوام سے اپیل کی۔

ساتھ ہی انہوں نے مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع پولیس کو دینے کا بھی شہریوں کو مشورہ دیا۔

a3w
a3w