تلنگانہ

تلنگانہ: حادثہ کے بعد سڑک پر پڑے بوتلوں کے ٹکڑوں کو پولیس ملازمین نے صاف کیا: ویڈیو

سڑک حادثہ کے بعد سڑک پر پڑے بوتلوں کے ٹکڑوں کو پولیس ملازمین نے صاف کیا۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ کے بعد سڑک پر پڑے بوتلوں کے ٹکڑوں کو پولیس ملازمین نے صاف کیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اُپل میں پیش آیاجس کی ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر دولاریوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

تصادم کے نتیجہ میں ایک لاری میں رکھی شراب کی بوتلیں ٹوٹ کرسڑک پر گرگئیں جس کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹوں کے سامنا ہونے کے پیش نظرملازمین پولیس نے درخت کی چھوٹی ٹہنیوں کے ذریعہ سڑک کی صفائی کی اوراس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔

پولیس کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔