بھارت

ہندوستان اب تک سوڈان میں پھنسے500 ہندوستانی شہریوں کو نکال چکا ہے

نئی دہلی: ہندوستان نے آپریشن کاویری کے تحت اب تک ہندوستانی بحری جہازوں اور ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے تنازعات سے متاثرہ سوڈان سے 534 ہندوستانی شہریوں کو نکالا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے آپریشن کاویری کے تحت اب تک ہندوستانی بحری جہازوں اور ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے تنازعات سے متاثرہ سوڈان سے 534 ہندوستانی شہریوں کو نکالا ہے۔

278 ہندوستانیوں کی پہلی کھیپ جدہ کے لیے روانہ ہوئی، جہاں آگے کے سفر کے لیے ایک ٹرانزٹ سہولت قائم کی گئی ہے۔ 121 اور 135 ہندوستانیوں کے دو اور بیچوں کو منگل کی شام آئی این ایس سمیدھا پر جدہ کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

امور خارجہ کے وزیرمملکت وی مرلیدھرن جدہ میں ہیں، جہاں سوڈان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کے وقت سوڈان میں موجود 3000 سے زیادہ ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔

سوڈان میں دو متحارب فریقوں کی طرف سے منگل کو اعلان کردہ تین روزہ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔

سوڈانی مسلح افواج اور حریف ریپڈ سپورٹ فورسز کے رہنماؤں نے منگل سے شروع ہونے والی لڑائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

آر ایس ایف کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اس جنگ بندی کا مقصد انسانی ہمدردی کی راہ قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری وسائل، علاج معالجہ اور محفوظ علاقوں تک رسائی کی اجازت دی جائے جبکہ سفارتی مشنز کا بھی انخلا کیا جائے۔

ذریعہ
یواین آئی