تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی ورنگل۔ کھمم۔نلگنڈہ ایم ایل سی نشست کے ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

مرکزی الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 مئی مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 5 جون کو ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کی ورنگل۔ کھمم۔نلگنڈہ ایم ایل سی نشست کے ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے جس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ پرچہ نامزدگی اس ماہ کی 9 تاریخ تک قبول کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

مرکزی الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 مئی مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 5 جون کو ہوگی۔

گزشتہ انتخابات میں ایم ایل سی کے طور پرکامیاب پلاراجیشور ریڈی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جنگاوں ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے تھے جس پر انہوں نے کونسل کی اپنی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ اس استعفی کے سبب اس حلقہ کا ضمنی انتخاب لازمی ہوگیا تھا۔

اس دوران اس حلقہ میں 4,61,806 گریجویٹس نے بطور ووٹر رجسٹریشن کرایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لیے نلگنڈہ ضلع کلکٹر کوالیکشن آفیسر مقرر کیا ہے۔ امیدواروں کو نلگنڈہ کلکٹریٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہوگا۔

a3w
a3w