تلنگانہ

تلنگانہ: مناسب سڑک نہ ہونے پر اسپتال پیدل منتقلی کے دوران حاملہ خاتون نے راستے میں ہی لڑکی کو جنم دے دیا

اطلاعات کے مطابق منیا ٹانڈہ کی کوشی بائی کو زچگی کے درد شروع ہوئے تو گھر والوں نے ایمبولینس کو اطلاع دی لیکن مسلسل تین دن سے بارش کے باعث راستہ کیچڑ سے بھر گیا اور ایمبولینس کو دو کلو میٹر پہلے ہی رکنا پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے منیا نائک ٹانڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ٹانڈہ تک مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال پیدل جا رہی ایک حاملہ خاتون نے راستے میں ہی لڑکی کو جنم دے دیا۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

شوہر نے نومولود اور ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر دو کلو میٹر دور کھڑی ایمبولینس تک پہنچایا۔


اطلاعات کے مطابق منیا ٹانڈہ کی کوشی بائی کو زچگی کے درد شروع ہوئے تو گھر والوں نے ایمبولینس کو اطلاع دی لیکن مسلسل تین دن سے بارش کے باعث راستہ کیچڑ سے بھر گیا اور ایمبولینس کو دو کلو میٹر پہلے ہی رکنا پڑا۔

گھر والوں کی مدد سے شوہر نے بیوی کو کندھوں پر اٹھایا اور ایمبولینس کی طرف روانہ ہوا مگر راستے میں ہی لڑکی کی پیدائش ہوگئی۔


بارش میں بھیگتے ہوئے ماں اور نومولود کو دو کلو میٹر پیدل ایمبولینس تک لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں نرائن کھیڑ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ ماں اور بچی دونوں محفوظ ہیں جس پر ارکان خاندان نے راحت کی سانس لی۔

ٹانڈہ کے رہنے والوں نے شکایت کی کہ عوامی نمائندوں کو بارہا اپنی مشکلات سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس واقعہ کی ویڈیو ارکان خاندان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔