تلنگانہ
تلنگانہ: عوامی نمائندوں کا پروگرام۔وہپ آدی سرینواس نےعوام سے براہِ راست نمائندگیاں قبول کیں
پروگرام کے دوران مختلف حلقوں سے آئے شہریوں نے بنیادی سہولتوں، اسکیمات کے فوائد، اراضیات کے مسائل، ملازمتوں، پنشن اور مقامی ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وہپ آدی سرینواس نے کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں عوامی نمائندوں کے پروگرام میں شرکت کی
یہ پروگرام صبح 10:30 بجے سے شروع ہوا جس میں سرینواس نے عوام سے براہِ راست نمائندگیاں قبول کیں۔
پروگرام کے دوران مختلف حلقوں سے آئے شہریوں نے بنیادی سہولتوں، اسکیمات کے فوائد، اراضیات کے مسائل، ملازمتوں، پنشن اور مقامی ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیے۔
آدی سرینواس نے ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیا اور متعلقہ محکمہ جات کو فوری کارروائی کی ہدایت دینے کی یقین دہانی کروایی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے پروگرامس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔