حیدرآباد

انجنی کمار‘تلنگانہ کے انچارج ڈی جی پی مقرر

احکام میں کہاگیاہے کہ انجنی کمار اس وقت تک انچارج ڈی جی پی (مکمل اختیارات کیساتھ) رہیں گے تاقتیکہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ریاستی حکومت کل وقتی ڈی جی پی کا تقرر نہیں کرتی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے جمعرات کے روز سینئر آئی پی ایس عہدیدارانجنی کمارکوریاست کا نیا ڈی جی پی (ڈائرکٹرجنرل پولیس) مقرر کیا ہے وہ ایم مہندرریڈی کی جگہ لیں گے جو31 دسمبر کو وظیفہ پرسبکدوش ہورہے ہیں۔

حکومت نے ڈائرکٹر اے سی بی‘انجنی کمار کاتبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی جی پی (کوآرڈنیشن) مقرر کیا ہے اور انہیں ایم مہندرریڈی کی جگہ مکمل اختیارات کے ساتھ ڈی جی پی مقرر کیاگیاہے۔

 اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او2438 جاری کیاہے۔1990 آئی پی ایس بیاچ کے انجنی کمار‘سردست ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کے عہدہ پر فائز ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے حیدرآبادسٹی پولیس کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

احکام میں کہاگیاہے کہ انجنی کمار اس وقت تک انچارج ڈی جی پی (مکمل اختیارات کیساتھ) رہیں گے تاقتیکہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ریاستی حکومت کل وقتی ڈی جی پی کا تقرر نہیں کرتی۔ وہ ڈی جی پی (کوآرڈنیشن) کے طورپربھی فرائض انجام دیں گے۔

جاری کردہ جی او کے مطابق حکومت نے پرنسپل سکریٹری ٹوحکومت وزارت داخلہ روی گپتا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر جنرل اے سی بی (انسدادرشوت ستانی) مقرر کیا ہے۔

 ان کے پاس ڈائرکٹرجنرل (ویجلنس اینڈ انفور سمنٹ) تلنگانہ کی زائدذمہ داری بھی رہے گی۔ڈاکٹرجتندرایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ایل اینڈاو)کونیا پرنسپل سکریٹری ٹو حکومت وزارت داخلہ مقرر کیاگیا ہے۔

وہ روی گپتا کی جگہ لیں گے۔ ڈاکٹر جتندر کے پاس تاحکم ثانی ڈائرکٹر جنرل محابس اور اصلاحات خدمات کافل ایڈیشنل چارج بھی رہے گا۔کمشنرآف پولیس راچہ کنڈہ کمشنریٹ مہیش ایم بھاگوت کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کمشنر راچہ کنڈہ کی حیثیت سے تقریباً 7سال فرائض انجام دیئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایل اینڈ او) حیدرآباد سٹی دیویندر چوہان کو بعد تبادلہ راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کا نیاکمشنر بنایاگیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (پی اینڈایل) سنجے کمار جین کا تبادلہ کردیاگیا۔

انہیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ایل اینڈاو) تلنگانہ حیدرآباد کے عہدہ پر مامور کیاگیاہے۔جین کو ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹرریسپانس اینڈ فائر سرویسس کی بھی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔