تلنگانہ

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے دفتر کا محاصرہ۔ تلنگانہ جاگروتی کے کئی کارکن گرفتار

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گروپ-1 کے امیدواروں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے اور ملازمتوں کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے دفتر کو منگل کے روز تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں نے گروپ-1 کے امیدواروں کو انصاف دلانے اور جاب کیلنڈر کا اعلان کرنے کے مطالبہ کے ساتھ محاصرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی


پولیس نے تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامپلی اور دیگر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گروپ-1 کے امیدواروں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے اور ملازمتوں کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

ان کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر اس احتجاج میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس امتحان میں بڑے پیمانہ پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر جلد ہی گروپ-1 کے امیدواروں کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو وہ احتجاج میں شدت پیدا کریں گے۔


تمام گرفتار افراد کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔