تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع کھمم میں بارش اورتیزہوائیں۔ 50 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔ ٹرانسفارمرس اور فیڈرس کو نقصان پہنچا

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بے موسم بارش اورتیزہواوں کے سبب 50 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔ 9 علاقوں میں ٹرانسفارمرس اور فیڈرس کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بے موسم بارش اورتیزہواوں کے سبب 50 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔ 9 علاقوں میں ٹرانسفارمرس اور فیڈرس کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

پنڈلا پلی میں بجلی کا ایک ٹاور گر گیا جس کی وجہ سے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔ چنتکانی اور ناگولاونچا میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں تک ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی اوسط بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بعض اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔گذشتہ شب بھدرادی کوتہ گوڑم، کھمم، سوریا پیٹ اور ناگرکرنول اضلاع میں بارش ہوئی۔

عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ منگل کو سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد اور محبوب نگر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔

کوتہ گوڑم، کھمم، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکرنول اضلاع میں اوسط بارش کا امکان ہے۔