تلنگانہ

تلنگانہ: بارش سے آصف آباد ضلع کے دِمڈا گاؤں کا رابطہ باقی علاقوں سے ٹوٹ گیا

تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں بالائی علاقوں میں مسلسل شدید بارش کے سبب پرانہیتا ندی کی سطح میں اضافہ ہوا اور چنتلامنے پلی منڈل کے دِمڈا گاؤں کا رابطہ جمعرات کے روز باقی علاقے سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں بالائی علاقوں میں مسلسل شدید بارش کے سبب پرانہیتا ندی کی سطح میں اضافہ ہوا اور چنتلامنے پلی منڈل کے دِمڈا گاؤں کا رابطہ جمعرات کے روز باقی علاقے سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


گاؤں کے مکین خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور بنیادی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


پرانہیتا اور پیدا واگو ندیوں کے کنارے واقع دیگر نشیبی علاقوں کو بھی رابطہ منقطع ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ بارش کے سبب سڑکیں خراب ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی افرادکیچڑ سے بھرے راستوں سے گزر کر موٹر سائیکلوں، آٹو رکشوں اور جیپوں کے ذریعہ منڈل ہیڈکوارٹرس اور قریبی قصبوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


دوسری جانب، بیجور منڈل کے سومنی، موگاویلی اور تالا ئی دیہاتوں میں کپاس اور دھان جیسی کھڑی فصلیں پرانہیتا ندی کے بیک واٹر میں ڈوب گئی ہیں، جس سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقامی افرادنے فصلوں کو ہوئے نقصان کا سروے کرنے اور صحیح انداز میں تخمینہ لگانے کے لیے حکام سے مطالبہ کیا ہے۔