تلنگانہ

تلنگانہ: دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کا اعلان، کانگریس کو اکثریت

دوسرے مرحلے میں جملہ 3,911 سرپنچ اور 19,917 وارڈ ممبر کے عہدوں کے لئے پولنگ صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی اتوارکو 2 بجے شروع ہوئی اور پیر تک جاری رہی جس کے بعد نتائج جاری کئے ۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اتوار کو ہوئے دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کا پیر کو ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


دوسرے مرحلے میں جملہ 3,911 سرپنچ اور 19,917 وارڈ ممبر کے عہدوں کے لئے پولنگ صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی اتوارکو 2 بجے شروع ہوئی اور پیر تک جاری رہی جس کے بعد نتائج جاری کئے ۔


اس مرحلہ میں 4,333 مواضعات کے سرپنچ اور 38,350 وارڈ ارکان کے عہدوں کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا جن میں سے 414 سرپنچ اور 8,307 وارڈ ارکان کے عہدے بہ اتفاق آرامنتخب ہوگئے۔


پانچ مواضعات اور 108 وارڈس میں کوئی نامزدگی نہیں ہوئی جبکہ دو مواضعات اور 18 وارڈس میں مختلف وجوہات کی بنا پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ باقی گرام پنچایتوں میں پولنگ کامیابی سے مکمل ہوئی۔


دوسرے مرحلہ میں حکمران کانگریس نے زیادہ نشستیں حاصل کیں جس کے بعد بی آرایس اورتیسرے نمبرپربی جے پی کا نمبرآیا۔