تلنگانہ

تلنگانہ: ٹکٹ مشینوں میں خرابی، ٹی جی آر ٹی سی کی خدمات متاثر، مسافروں کو مشکلات

اب کنڈکٹرز دوبارہ مشینوں کے ذریعہ ٹکٹس جاری کر رہے ہیں اور کارپوریشن کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے دیگر حصوں میں بھی بعض ڈپوز کو اسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ٹی جی آر ٹی سی (تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی خدمات اُس وقت متاثر ہو گئیں جب اینڈرائیڈ بیسڈ آئی ٹمس ٹکٹ جاری کرنے والی مشینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان

اس خرابی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق، صبح 3 بجے سے 6 بجے کے درمیان کنڈکٹروں کے زیرِ استعمال مشینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث وہ مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قاصر رہے۔

مختلف مقامات کی طرف سفر کرنے والے مسافر اس سے متاثر ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ کنڈکٹرس اس خرابی کو فوری دور کرنے سے قاصر تھے۔

منچریال ڈپو منیجر ایس جناردھن نے بتایا کہ مشینوں کے ڈیٹا بیس اور سرورس میں مسئلہ پیدا ہوا تھا، جسے صبح 6 بجے تک شناخت کر کے درست کر دیا گیا۔

اب کنڈکٹرز دوبارہ مشینوں کے ذریعہ ٹکٹس جاری کر رہے ہیں اور کارپوریشن کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے دیگر حصوں میں بھی بعض ڈپوز کو اسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔