حیدرآباد

شیر لنگم پلی میں گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا، ایک ہلاک

دھماکہ کی شدت سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی اس مکان میں مائگرنٹ مزدور جو راجستھان کے متوطن بتائے گئے ہیں مقیم تھے۔ افراد، کلفی، آئس کریم فروخت کرتے ہوئے یہاں گذر بسر کررہے تھے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواح میں ایک مکان میں آج پکوان گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک دیگر 2شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع میڑچل ملکاجگری کے شہری لنگم پلی کی ریل وہار کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

 دھماکہ کی شدت سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی اس مکان میں مائگرنٹ مزدور جو راجستھان کے متوطن بتائے گئے ہیں مقیم تھے۔ افراد، کلفی، آئس کریم فروخت کرتے ہوئے یہاں گذر بسر کررہے تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔