تلنگانہ

کسانوں کے 687 کروڑ روپئے کے قرضہ جات کی معافی: وزیرریونیوتلنگانہ

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ باریک چاول اسکیم کے ذریعہ غریب عوام پیٹ بھر کر عمدہ غذا حاصل کر رہے ہیں، جب کہ اب تک 687 کروڑ روپے کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیوپی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس زیرقیادت ریاستی حکومت کی جانب سے ہر غریب کو 200 یونٹ مفت بجلی،راجیو آروگیہ شری ہیلت کارڈ کے تحت مفت علاج، صرف 500 روپے میں گیس سلنڈراور راجیو یوا وکاس پروگرام کے ذریعہ ہر اسمبلی حلقہ میں بیروزگار نوجوانوں کو 50ہزار سے 4 لاکھ روپے تک قرضہ جات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

وزیرموصوف نے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے بھدراچلم ٹاؤن میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر سی سی سڑکوں اور ڈرینج کے کاموں اور قبائلی فلاح و بہبود محکمہ کے آشرم گرلز اسکول میں 25.5 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر فری فیبری کیٹڈ کینٹین کے کاموں کا کل رات سنگ بنیادرکھا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ باریک چاول اسکیم کے ذریعہ غریب عوام پیٹ بھر کر عمدہ غذا حاصل کر رہے ہیں، جب کہ اب تک 687 کروڑ روپے کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ باریک دھان پر فی ایکڑ 500 روپے بونس دینے کا اعزاز بھی اندیرا مّاں حکومت کو حاصل ہے۔

انہوں نے بھوبھارتی قانون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ کئی اراضیات سے متعلق مسائل حل لیء جا چکے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ کسان کو باوقار مقام دلایا جائے۔