حیدرآباد

امن کا ایک لفظ ہزار بے فیض الفاظ سے بہتر ہے: سابق چیف جسٹس این وی رمنا

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ امن کا ایک لفظ ہزار بے فیض الفاظ سے بہتر ہے،ایک ثالثی جو تمام فریقوں کو ذہنی سکون فراہم کرے ہزار تنازعات سے بہتر ہے۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ امن کا ایک لفظ ہزار بے فیض الفاظ سے بہتر ہے،ایک ثالثی جو تمام فریقوں کو ذہنی سکون فراہم کرے ہزار تنازعات سے بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)

انہوں نے سنگاپور انٹرنیشنل میڈیشن سنٹرکے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کارپوریٹس پوری دنیا میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مستحکم موجودگی کا احساس دلارہے ہیں۔

جب معیشت پھیلتی ہے تو تنازعات ناگزیر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی ثالثی مرکز قائم ہونے سے کئی تنازعات آسانی سے حل ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر سنگاپور اور حیدرآباد کے ثالثی مراکز کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔

جسٹس رمنا، سنگاپور سنٹرکے چیئرمین جارج لم اور حیدرآباد سنٹرکے ٹرسٹ بورڈ ممبر کی موجودگی میں جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے ان دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

a3w
a3w