جرائم و حادثات

تلنگانہ:شادی کے استقبالیہ میں جانے کے دوران سڑک حادثہ۔ 40افرادزخمی

حیدرآباد: شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 40افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 40افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے سلطان آبادمنڈل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کٹناپلی کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔

یہ افراد شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد آرہے تھے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار افراد میں سے 40افرادزخمی ہوگئے۔

حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 80 افرادسوار تھے۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کے کاموں کاآغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ آٹو سے امکانی حادثہ سے بچنے کے لئے بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ کے زخمیوں میں دو شدید زخمی شامل ہیں۔

a3w
a3w