تلنگانہ
تلنگانہ: مکان مالک کوڈراکرلوٹ کی واردات
تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بیرپورمنڈل میں ہفتہ کی صبح ایک مکان میں یہ چورداخل ہوئے جنہوں نے مکان مالک جس کی شناخت ایشوریا کے طورپر کی گئی ہے کو باندھ کراس کی پٹائی کردی۔
حیدرآباد: دن دہاڑے بندوق کی نوک پر مکان مالک کو ڈرادھمکاکر لوٹ کی واردات پیش آئی۔
تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بیرپورمنڈل میں ہفتہ کی صبح ایک مکان میں یہ چورداخل ہوئے جنہوں نے مکان مالک جس کی شناخت ایشوریا کے طورپر کی گئی ہے کو باندھ کراس کی پٹائی کردی۔
بعد ازاں سات تولہ کے طلائی زیورات کولوٹ لیا۔ا س واقعہ کی پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے شواہد جمع کئے۔پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔