تلنگانہ

تلنگانہ: اے ٹی ایم میں جمع کرانے لاءی گئی رقم کو لے کر سیکیورٹی ایجنسی کا ملازم فرار

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ٹی ایم میں جمع کرانے کے لیے لایی گئی رقم کو لے کر سیکیورٹی ایجنسی کا ملازم فرار ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ٹی ایم میں جمع کرانے کے لیے لایی گئی رقم کو لے کر سیکیورٹی ایجنسی کا ملازم فرار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ علاقہ میں اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش، ملزم گرفتار
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اطلاعات کے مطابق ایلمّا گٹہ میں واقع ایک ایجنسی میں کام کرنے والا رماکانت گزشتہ پانچ سالوں سے خدمات انجام دے رہا تھا۔

حال ہی میں اسے ایک بینک کے اے ٹی ایمس میں رقم لوڈ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جس کے تحت وہ 40.50 لاکھ روپے لے جا رہا تھا۔ تاہم، رقم لے جانے والی گاڑی میں تاخیر ہونے پر رماکانت موقع کا فائدہ اٹھایا اور پوری رقم کے ساتھ فرار ہو گیا۔

ایجنسی کے عملے نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی، جس پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔