تلنگانہ
تلنگانہ: سینئر لیڈر ڈی سرینواس سخت بیمار
انہیں علاج کے لئے حیدرآباد کے بنجارا ہلز میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد: سابق رکن پارلیمنٹ و متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کے سابق سربراہ ڈی سرینواس شدید بیمار ہیں۔
انہیں علاج کے لئے حیدرآباد کے بنجارا ہلز میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔
ان کے فرزند اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اس خصوص میں سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ دو دنوں تک سرکاری پروگراموں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
اسی لئے آج اور کل کے پروگرام منسوخ رہیں گے۔