تلنگانہ

تلنگانہ:ایس ایل بی سی حادثہ، کیرل کے کتے انسانی موجودگی کے نشانات کا پتہ لگانے میں کامیاب

تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں منہدم ایس ایل بی سی سرنگ میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی تلاش کے لئے بچاوآپریشن تیزی سے جاری ہے۔ گمشدہ افراد کا پتہ لگانے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں منہدم ایس ایل بی سی سرنگ میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی تلاش کے لئے بچاوآپریشن تیزی سے جاری ہے۔ گمشدہ افراد کا پتہ لگانے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

اطلاعات کے مطابق، حادثہ کی جگہ سے تقریباً 100 میٹر دور ڈی-2 پوائنٹ پر کیرل سے لائے گئے خصوصی تربیت یافتہ کتے انسانی موجودگی کے نشانات کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد، امدادی عملے نے انتہائی احتیاط سے مٹی ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس حادثہ میں آٹھ مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔ ہفتہ کی رات، ایک شخص کے باقیات پائے گئے تھے۔ گمشدہ مزدوروں کا سراغ لگانے کے لیے پچھلے 15 دنوں سے مختلف ایجنسیوں کے مزدور مسلسل کام کر رہے ہیں۔

سرنگ کے ڈی-2 پوائنٹ پر کھدائی کے دوران 6 فٹ کی گہرائی میں ایک فرد کا دایاں ہاتھ ملا ہے۔

مزدوروں نے فوری طور پر اعلیٰ حکام کو اس بات کی اطلاع دی۔ لاش کو باہر نکالنے کے لیے حکام کی نگرانی میں مزید 2 فٹ چوڑائی اور آدھا فٹ گہرائی میں کھدائی جاری ہے۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسی مقام کے قریب ایک اور لاش بھی موجود ہو سکتی ہے۔بچاوآپریشن مکمل احتیاط اور حکام کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔واضح رہے کہ 22فروری کو ایس ایل بی سی سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیاتھاجس کے نتیجہ میں آٹھ مزدور ملبے میں پھنس گئے۔