آندھراپردیش

اے پی: دن دہاڑے زیورات کی دکان میں چوری

واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشمکے کنگری میں دن دہاڑے ایک زیورات کی دکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق اے پدما اور اس کے شوہر ستیم کی زیورات کی دکان ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

کل وہ دونوں دکان کو مقفل کرکے تحصیلدار آفس گئے ہوئے تھے کہ ان کی دکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔چور دکان کے بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیٹ کے ذریعہ اندر داخل ہوئے اور انھوں نے وہاں سے تقریباً 40 گرام سونے کے زیورات چرا لئے۔

جب شوہر بیوی واپس آئے تو گیٹ کھلا دیکھ کر انہیں شبہ ہوا اور دکان کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ زیورات غائب ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔