تلنگانہ
تلنگانہ:کار کا ٹائر پھٹنے سے سافٹ ویئر ملازم ہلاک
کار کا ٹائر پھٹنے سے سافٹ ویئر ملازم ہلاک ہوگیا۔ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔
حیدرآباد: کار کا ٹائر پھٹنے سے سافٹ ویئر ملازم ہلاک ہوگیا۔ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔
وجیا نگرم سے تعلق رکھنے والے51سالہ مرلی کرشنا ورپرساد راؤ گچی باؤلی میں ٹی سی ایس سافٹ ویئر کے ملازم ہیں۔
وہ کار میں اے پی کے وجیانگرم جارہاتھا کہ بنگالورو آوٹررنگ روڈ پر اس کی کار کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں کارالٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اس واقعہ میں اس کا باپ، بیوی اور بیٹا معمولی زخمی ہوگئے۔