تلنگانہ

تلنگانہ: سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بعض طلبا بیمار پڑگئے

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بھینسہ منڈل میں سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بھینسہ منڈل میں سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے۔

متعلقہ خبریں
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

گذشتہ جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا تاہم میڈیا کو اس معاملہ کا آج علم ہوا۔

بتایاجاتا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسکول سے گھر پہنچنے والے طلبا کی صحت خراب ہوگئی جنہوں نے الٹیاں کرنی شروع کردیں اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

ان کے والدین نے انہیں بھینسہ کے سرکاری اسپتالوں سے رجوع کیا۔

پرائیویٹ اسپتالوں میں بل ادا کرنے سے قاصر، بعض والدین نے اپنے بچوں کو ایریااسپتال سے رجوع کیا۔ ایک لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w