تلنگانہ

تلنگانہ: وقارآباد ضلع میں کلکٹر پر سنگباری، سابق رکن اسمبلی زیرحراست

فارماکمپنیوں کے لئے اراضیات حاصل کرنے کی تجویز کے خلاف ضلع کے لنگاچرلہ گاوں میں رہنے والوں کے احتجاج کے بعد 16افراد کوگرفتارکیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی پی نریندرریڈی کووقارآبادضلع میں حصول اراضی کے معاملہ کی عوامی سماعت کے دوران ضلعی عہدیداروں پر حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

فارماکمپنیوں کے لئے اراضیات حاصل کرنے کی تجویز کے خلاف ضلع کے لنگاچرلہ گاوں میں رہنے والوں کے احتجاج کے بعد 16افراد کوگرفتارکیاگیا۔

پیرکو ہوئے اس احتجاج کے دوران ضلع کلکٹرپراتیک جین اوردیگر عہدیداروں پر سنگباری کی گئی تھی۔اس واقعہ میں تین عہدیدارزخمی ہوگئے۔

ان میں ایڈیشنل کلکٹر بھی شامل ہے۔یہ واقعہ حصول اراضی کے سلسلہ میں تلنگانہ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچرکارپوریشن کی جانب سے کی گئی عوامی سماعت کے موقع پر پیش آیاتھا۔

بی آرایس یوتھ ونگ ک ے لیڈر پر اس منصوبہ بند حملہ کے لئے اکسانے کا الزام تھا۔اس واقعہ کے سلسلہ میں تین ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔