حیدرآباد

تلنگانہ: سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کی انوکھی واردات

عموما چور، رقم، سونا اور زیورات کی چوری کرتے ہیں تاہم تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں چورنے سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کرلی۔چوری کی یہ انوکھی واردات ضلع کی سری نگر کالونی میں پیش آئی۔

حیدرآباد: عموما چور، رقم، سونا اور زیورات کی چوری کرتے ہیں تاہم تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں چورنے سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کرلی۔چوری کی یہ انوکھی واردات ضلع کی سری نگر کالونی میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تفصیلات کے مطابق رات دیرگئے چورنے کالونی میں لگائے گئے سی سی کیمروں میں سے ایک کیمرہ کی چوری کرلی۔چوری کی یہ واردات کالونی میں رہنے والوں کیلئے حیران کن تھی۔

اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ چور وہاں کیسے پہنچا اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کا مقصد کیا تھا۔

اس کیمرہ کی چوری سے پہلے اس کو نکالنے کی کوشش کا منظر اسی کیمرہ میں قید ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چوری کی انوکھی واردات کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

کالونی وارڈ کونسلر کی شکایت پر پولیس جانچ کررہی ہے۔