جرائم و حادثات
تلنگانہ:ہاسٹل کی عمارت سے کود کرطالبہ کا اقدام خودکشی
تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں کستوربا اسکول کے ہاسٹل کی عمارت سے کودکرایک طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں کستوربا اسکول کے ہاسٹل کی عمارت سے کودکرایک طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔
اس طالبہ جس کی شناخت آٹھویں جماعت کی طالبہ رکشتاکے طورپر کی گئی ہے نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر انتہائی اقدام کی کوشش کی۔
شبہ کیاجارہا ہے کہ تعلیم کیلئے دباو،والدین کے بغیر اکیلے ہاسٹل میں رہنا اس کی اہم وجہ ہے۔
اس طالبہ کو زخمی حالت میں علاج کے لئے ہاسٹل انتظامیہ نے فوری طورپر سدی پیٹ ضلع اسپتال منتقل کیاجہاں وہ زیرعلاج ہے۔یہ طالبہ دو دن پہلے گھر سے ہاسٹل آئی تھی۔