آندھراپردیش

چندرا بابو نائیڈو کی عدالتی تحویل میں توسیع

نائیڈو کی عدالتی تحویل کی مدت دوسری بار آج ختم ہوگئی۔ جس کے بعد وجئے واڑہ کی اے سی بی کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کی عدالتی تحویل میں تیسری بار توسیع کردی۔

امراوتی: یہاں ایک مقامی عدالت نے جمعرات کے روز تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو جو اسکل ڈیولپمنٹ اکسام کیس میں راجمندری کی سنٹرل جیل میں مقید ہیں، کی عدالتی تحویل میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

نائیڈو کی عدالتی تحویل کی مدت دوسری بار آج ختم ہوگئی۔ جس کے بعد وجئے واڑہ کی اے سی بی کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کی عدالتی تحویل میں تیسری بار توسیع کردی۔ عدالت نے کہاکہ نائیڈو کی عدالتی تحویل میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

عدالت نے نائیڈو کی درخواست ضمانت اور سابق چیف منسٹر کو تحویل میں دینے سے متعلق اے پی سی آئی ڈی کی عرضی پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔