آندھراپردیش

اے پی کے ضلع چتور میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے وی کوٹہ منڈل کے نکرپلی دیہات میں یہ جنگلی جانوردیکھاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے وی کوٹہ منڈل کے نکرپلی دیہات میں یہ جنگلی جانوردیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

مقامی افرا دنے اس کی ویڈیوز سل فون پر قید کرلی اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جو وہاں پہنچے اور اس تیندوے کے پیروں کے نشانات کا معائنہ کیا۔

مقامی افراد میں اس تیندوے سے متعلق خوف پایاجاتا ہے۔مقامی افراد نے کہاکہ اس تیندوے کو دیکھ کر کتوں نے بھونکنا شروع کردیا جس پر یہ تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا۔

مقامی افراد نے کہاکہ اس علاقہ میں پہلی مرتبہ یہ تیندوانظرآیا ہے۔

a3w
a3w