تلنگانہ
عمارت میں آگ، جان بچانے کیلئے کودنے والے تلنگانہ کے طالب علم کی جرمنی میں موت
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جنگاوں کے ملکاپوردیہات سے تعلق رکھنے والایہ نوجوان جس کی شناخت ہرتیک ریڈی کے طورپرکی گئی ہے، اعلی تعلیم کے لئے جرمنی گیا تھا۔وہ جس اپارٹمنٹ میں مقیم تھا اس میں آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: عمارت میں لگی آگ پرجان بچانے کیلئے کودنے والے تلنگانہ کے طالب علم کی جرمنی میں موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جنگاوں کے ملکاپوردیہات سے تعلق رکھنے والایہ نوجوان جس کی شناخت ہرتیک ریڈی کے طورپرکی گئی ہے، اعلی تعلیم کے لئے جرمنی گیا تھا۔وہ جس اپارٹمنٹ میں مقیم تھا اس میں آگ لگ گئی۔
وہ اپنی جان بچانے کیلئے اپارٹمنٹ سے کودپڑا۔اس واقعہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کا علم ہوتے ہی اس کے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔