تلنگانہ

تلنگانہ: طالبہ پر جنسی حملہ کا واقعہ، اے بی وی پی کا احتجاج

کالج ہاسٹل میں ایک طالبہ پر کالج کے چیرمین کی جانب سے جنسی حملہ کے واقعہ کے خلاف اے بی وی پی کے لیڈروں اورکارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: کالج ہاسٹل میں ایک طالبہ پر کالج کے چیرمین کی جانب سے جنسی حملہ کے واقعہ کے خلاف اے بی وی پی کے لیڈروں اورکارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
خاتون پہلوانوں کو جنسی ہراسانی، ایف آئی آر درج کرنے دہلی پولیس کا تیقن
خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب

اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔ طالبہ پر جنسی حملہ کا یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے بھیمارم میں پیش آیا۔

طالبہ نے اس واقعہ کی شکایت اپنے والدین سے کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ہاسٹل کے کمرہ میں محو خواب تھی تو کالج کے چیرمین نے اس پر جنسی حملہ کیا تاہم اس کی چیخ وپکار پر اس کی ساتھی طالبات بیدارہوگئیں اور وہ وہاں سے چلا گیا۔

اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کرتے ہوئے طالبہ سے انصاف اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاگیا۔

اس واقعہ کے خلاف اے بی وی پی کے احتجاج کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔