تلنگانہ
تلنگانہ: اقدام خودکشی کرنے والی طالبہ کی علاج کے دوران موت
26 جنوری کو اس نے ہاسٹل کے ایک کمرے میں پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں چند دن پہلے خودکشی کی کوشش کرنے والی فارمیسی کی طالبہ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس طالبہ کی شناخت 21سالہ سائچانندا کے طورپر کی گئی ہے۔
حضور آباد سے تعلق رکھنے والی یہ طالبہ،ہنمکنڈہ کے ایک پرائیویٹ کالج میں فارمیسی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
26 جنوری کو اس نے ہاسٹل کے ایک کمرے میں پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔
ساتھی طالباتء اور انتظامیہ نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس نے آخری سانس لی۔
طلبہ یونینوں نے اس کی موت پر شکوک کا اظہار کیا۔