تلنگانہ

تلنگانہ: کالاجادو کا شبہ۔ قریبی رشتہ داروں کے حملہ میں جوڑازخمی

کالاجادو کے شبہ میں ایک شخص اور اس کی بیوی پر قریبی رشتہ داروں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

حیدرآباد: کالاجادو کے شبہ میں ایک شخص اور اس کی بیوی پر قریبی رشتہ داروں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے ویلوبلی علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق زخمی جوڑا یوگیندر اور رادھیکا اپنے مکان میں سورہے تھے کہ ان کے رشتہ داروں کرشنا اور لکشمی نے لاٹھیوں سے ان پر حملہ کردیا۔

اس دوران اپنے شوہر کو بچانے اور مزاحمت کرنے والی رادھیکا کو بھی نشانہ بناتے ہوئے اس پر بھی حملہ کردیاگیا جس کے نتیجہ میں شوہر اور بیوی زخمی ہوگئے۔

چند سال پہلے حملہ آور کرشنا کی بیوی کی موت ہوگئی تھی تب ہی سے اس کو یوگیندرپر شبہ تھا۔اس کاماننا تھا کہ یوگیندرنے کالاجادوکرتے ہوئے اس کی بیوی کو ہلاک کیا ہے۔

اس کی مخاصمت کے طورپر اس نے یوگیندر اور اس کی بیوی پر حملہ کرتے ہوئے ان کو شدید زخمی کردیا۔

اس واقعہ میں زخمی جوڑے کو علاج کے لئے کوتہ گوڑم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔اس سلسلہ میں اس جوڑے کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w