آندھراپردیش

نائیڈو کی حمایت میں آئی ٹی ملازمین کی کار ریالی, آندھرا۔ تلنگانہ سرحد پر پولیس کی سخت سیکوریٹی

پولیس نے آندھرا پردیش کے ساتھ سرحد پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی حمایت میں حیدرآباد سے راجمندری تک آئی ٹی ملازمین کی کار ریالی کو ا ے پی میں داخلہ سے روکا جاسکے۔

وجئے واڑہ: پولیس نے آندھرا پردیش کے ساتھ سرحد پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی حمایت میں حیدرآباد سے راجمندری تک آئی ٹی ملازمین کی کار ریالی کو ا ے پی میں داخلہ سے روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

نائیڈو، اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ہفتہ کی شب سے ضلع کرشنا کے گریکا پاڈو میں بین الریاستی سرحد پر پولیس جوانوں کو بڑی تعداد میں تعینات کردیا گیا۔

ریاست میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اسی دوران چند مسافرین پولیس کی اس کا رروائی پر سخت برہم ہوگئے بلکہ چند کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرار بھی ہوئی۔

ضلع این ٹی آر میں راجو پیٹا پر بھی آندھرا۔ تلنگانہ کی سرحد پر سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ضلع مغربی گوداوری کے جلیلو گملی پر  بین ریاستی سرحدی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے پولیس کی تحدیدات پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”یہ پاکستان کی سرحد نہیں ہے، بلکہ یہ آندھرا پردیش کی سرحد ہے“۔ ٹی ڈی پی نے ایکس(سابق ٹوئٹر) پر بین ریاستی سرحد پر بیسیوں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی ایک تصویر پوسٹ کی۔

تلگودیشم پارٹی نے سوال کیا کہ آئی ٹی ملازمین کی ریالی سے چیف منسٹر جگن خائف کیوں ہیں؟۔ ٹی ڈی پی کے شعبہ پروفیشنلس کے صدر تیجسوینی نے کہا کہ ریاستی حکومت جس انداز سے کام کررہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ آندھرا پردیش، ملک کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کے لئے آزاد ہیں مگر انہیں آندھرا پردیش میں داخل ہونے کے لئے آزاد نہیں ہیں۔ ٹی ڈی پی نے سوشل میڈیا پر کار ریالی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ یہ ریالی، حیدرآباد سے شروع ہوئی۔ چندرا بابو نائیڈو جنہیں سی آئی ڈی نے 9 ستمبر کو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں گرفتار کیا ہے، راجمندری سنٹرل جیل میں مقید ہیں۔

احتیاطاً راجمندری میں بھی سیکوریٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔ راجمندری ٹاؤن میں امتناعی احکام نافذ ہیں جس کی رو سے جلوس اور ریالیوں کا اہتمام کرنا ممنوع ہے۔ سی آئی ڈی نے دوسرے دن بھی اتوار کے روز جیل میں نائیڈو سے پوچھ گچھ کی۔

وجئے واڑہ کی اے سی بی عدالت کے احکام کے مطابق سی آئی ڈی عہدیدار، جیل میں چندرا بابو نائیڈو سے ہفتہ اور اتوار کے روز اسکام کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ نائیڈو کی پولیس تحویل، اتوار کی شام ختم ہوگئی۔ وجئے واڑہ کی عدالت نے جمعہ کے روز نائیڈو کی عدالتی تحویل کی مدت میں 2دن کی توسیع کی تھی۔

a3w
a3w