تلنگانہ
تلنگانہ: حاملہ نہ ہونے پر ٹیچر کی خودکشی
کاغذ نگر کی رہنے والی، کویتا نے ضلع کے مختلف حصوں میں خدمات انجام دی تھیں اور وہ تدریس سے وابستگی کے لیے مشہور تھیں۔ وہ شاعرہ اور رقاصہ بھی تھیں۔ ساتھیوں نے ان کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: حاملہ نہ ہونے سے پریشان ایک سرکاری ٹیچر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے آصف آباد کے کاغذ نگر ٹاون میں جمعہ کی شام پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ کوٹالہ منڈل کے ایک اسکول میں کام کرنے والی ایم کویتا (40) نے کل شام 5 بجے کے قریب اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لے لی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے اولاد نہ ہونے پر سخت پریشان تھی۔ اس کے شوہر پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔
کاغذ نگر کی رہنے والی، کویتا نے ضلع کے مختلف حصوں میں خدمات انجام دی تھیں اور وہ تدریس سے وابستگی کے لیے مشہور تھیں۔ وہ شاعرہ اور رقاصہ بھی تھیں۔ ساتھیوں نے ان کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا۔
اس کے والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔