تلنگانہ
تلنگانہ ٹیٹ کے نتائج جاری
یہ امتحانات 18 جون سے 30 جون کے درمیان نو دنوں تک مختلف مراکز پر منعقد کیے گئے تھے، جن میں جملہ 1,37,429 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے صرف 30,649 امیدوار ہی مطلوبہ اہلیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
حیدرآباد: محکمہ تعلیم کی سکریٹری یوگیتا رانا نے ٹیچرس ایلیجیبلٹی ٹسٹ (ٹیٹ ) کے نتائج کا اعلان کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال صرف 33.98 فیصد امیدوار ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
یہ امتحانات 18 جون سے 30 جون کے درمیان نو دنوں تک مختلف مراکز پر منعقد کیے گئے تھے، جن میں جملہ 1,37,429 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے صرف 30,649 امیدوار ہی مطلوبہ اہلیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پیپر-1 میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں سے 61.5 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جو کہ نسبتاً بہتر کارکردگی مانی جا رہی ہے۔