سوشیل میڈیاشمالی بھارت

گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کا سڑک پر کھلے عام رومانس، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار جوڑے کو کیسے کھلے عام ایک دوسرے کی محبت کا اظہار کررہے تھے۔ ویڈیو میں لڑکی موٹر سائیکل کی ٹینک پر بیٹھی اپنے بوائے فرینڈ کو گلے لگارہی ہے اور بوائے فرینڈ گاڑی چلاتا نظر آرہا ہے اور محبت میں کھویا ہوا ہے۔

جئے پور: راجستھان کے گلابی شہر جئے پور کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہواہے۔ یہ ویڈیو ہولی کے دن کی بتائی جارہی ہے، جس میں جئے پور کی سڑکوں پر بائیک پر سوار ایک جوڑا کھلے عام رومانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ پیچھے سے آنے والی کار میں بیٹھے شخص نے یہ سارا منظر اپنے فون میں قید کرلیا ہوگا جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ہولی تہوار کے موقع پر جہاں لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے میں مصروف تھے۔ دوسری جانب موٹر سائیکل پر سوار ایک رومانوی جوڑے کو شہر میں معشوقہ کو عاشق کے گود میں بیٹھے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار جوڑے کو کیسے کھلے عام ایک دوسرے کی محبت کا اظہار کررہے تھے۔ ویڈیو میں لڑکی موٹر سائیکل کی ٹینک پر بیٹھی اپنے بوائے فرینڈ کو گلے لگارہی ہے اور بوائے فرینڈ گاڑی چلاتا نظر آرہا ہے اور محبت میں کھویا ہوا ہے۔

اس دوران راستہ میں موجود لوگوں نے موبائیل سے ان کی ویڈیو شوٹ کی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ وہیں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اس جوڑے کی تلاشی شروع کردی ہے۔

اس دوران راستے میں موجود لوگوں نے موبائل سے ان کی ویڈیو شوٹ کی، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ مویٹر سیکل کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر ان کی تلاش کی جارہی ہے۔ یہ جوڑا ہولی کے موقع پر ایک بلٹ بائیک پر بیٹھے ایک دوسرے سے فلمی انداز میں رومانس کرتا سڑکوں پرگھوم رہا تھا ۔

ٹریفک قوانین کے مطابق لڑکی کو ہیلمنٹ پہننا چاہئے تھا اور اُسے موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنا چاہئے تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر @_R_E_EM_A نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے افراد بھی مختلف رد عمل ظاہر کررہے ہیں۔