تلنگانہ
تلنگانہ: حالت نشہ میں ہیڈ ماسٹر اسکول پہنچا۔ ویڈیو وائرل
حالت نشہ میں سرکاری اسکول کا ایک ہیڈماسٹراسکول پہنچاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں سرکاری اسکول کا ایک ہیڈماسٹراسکول پہنچاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے دھرماپوری گاوں میں پیش آیا۔آدھارکارڈاپ ڈیٹ کروانے کیلئے فارم پر گزیٹیڈہیڈماسٹر کے دستخط کیلئے جب مقامی افراد اسکول پہنچے تو انہوں نے اس ہیڈماسٹرکو حالت نشہ میں دیکھا۔
انہوں نے جب فارم پر دستخط کرنے کی اس سے خواہش کی تو اس نے انکار کردیا اور مقامی افراد سے الجھ پڑا۔مقامی افراد نے اس کی ویڈیو لیتے ہوئے وائرل کردی۔
مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس ہیڈماسٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔