جرائم و حادثات

تلنگانہ:اے ٹی ایم مشینوں کو گیس کٹر سے کاٹ کر رقم کی چوری

تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں دو اے ٹی ایم مشینوں کو کاٹ کر ان میں موجود نقدی کی چوری کرلی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں دو اے ٹی ایم مشینوں کو کاٹ کر ان میں موجود نقدی کی چوری کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کل شب چوروں نے گیس کٹر کی مدد سے ان اے ٹی ایم مشینوں کو کاٹ کر اس میں موجود نقدی کی چوری کرلی۔

قبل ازیں بھی چوروں نے گوداوری کھنی اور منتھنی میں واقع اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کو لوٹ لیا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ اے ٹی ایم میں چوری کرنے والا گروہ منظم انداز میں کام کررہا ہے۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد جمع کئے اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس، اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔