تلنگانہ

تلنگانہ: حادثہ کے مہلوکین میں ایک ہی خاندان کی تین بیٹیاں شامل۔رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

ان کے ارکان خاندان کے مطابق تنوشا، سائی پریا اور نندنی اس حادثہ میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ چند روز قبل ایک شادی کی تقریب میں خوشیوں سے بھرپور وقت گزارنے والی یہ تینوں آج اس افسوسناک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں، جس سے پورے خاندان پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے مہلوکین میں ایک ہی خاندان کی تین بیٹیاں بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاون کے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے ایلیا گوڑ کی تین بیٹیاں اس حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

ان کے ارکان خاندان کے مطابق تنوشا، سائی پریا اور نندنی اس حادثہ میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ چند روز قبل ایک شادی کی تقریب میں خوشیوں سے بھرپور وقت گزارنے والی یہ تینوں آج اس افسوسناک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں، جس سے پورے خاندان پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

دوسری جانب یالال منڈل کے لکشمی نارائن پور کی رہنے والی اکھیلا ریڈی نامی ایک لڑکی بھی اسی حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ ایم بی اے میں زیرتعلیم بیٹی کی موت پر اُس کی ماں اور گھر والے جائے حادثہ پر پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔