تلنگانہ

تلنگانہ: بارش، بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک، کسانوں کو نقصان

رنگا ریڈی ضلع کے شاہ آباد منڈل کے مکتا گوڑہ گاؤں میں سوروپانامی خاتون بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی۔ سنگاریڈی کے ناگی ریڈی پلی گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک ضعیف خاتون ہلاک ہو گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی، میدک اور سدی پیٹ اضلاع کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین افرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

رنگا ریڈی ضلع کے شاہ آباد منڈل کے مکتا گوڑہ گاؤں میں سوروپانامی خاتون بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی۔ سنگاریڈی کے ناگی ریڈی پلی گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک ضعیف خاتون ہلاک ہو گئی۔

اس خاتون کی شناخت 61سالہ رتنماں کے طورپرکی گئی ہے جو بارش اور گرج چمک سے بچنے ایک درخت کے نیچے پناہ لئے ہوئی تھی کہ اسی دوران بجلی گری اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

ڈپٹی تحصیلدار ورا پرساد نے گاؤں کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔اسی ضلع کے نیالکل منڈل کے ڈپّور گاؤں میں ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی گرنے سے ایک لڑکا ہلاک ہو گیا۔

15سالہ محمد صابر ایک درخت کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ اچانک بجلی گر گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ بارش کے باعث دھان کی خریداری مراکز پانی میں ڈوب گئے، جس کے نتیجہ میں کسانوں کو شدیدنقصان اٹھانا پڑا۔تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ رنگا ریڈی ضلع کے پامین گاؤں میں ایک کسان کے دو بیل بھی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ کئی علاقوں میں شدید بارش کے سبب بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا۔