تلنگانہ

تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ 60سالہ ایس مونڈیا اور اس کی بیوی 50سالہ سری دیوی نے بدھ کی صبح ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی، جب کہ ان کی بیٹی30سالہ چیتنیا کی منگل کی رات موت ہوگئی۔

حیدرآباد: مالی پریشانیوں اور شئیر مارکٹ میں نقصان کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کے کاسی پیٹ گاوں میں بدھ کو پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ 60سالہ ایس مونڈیا اور اس کی بیوی 50سالہ سری دیوی نے بدھ کی صبح ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی، جب کہ ان کی بیٹی30سالہ چیتنیا کی منگل کی رات موت ہوگئی۔

مونڈیا کے بیٹے شیوا پرساد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس خاندان کے چارافراد نے یہ کیڑے ماردواپی تھی کیونکہ وہ مالی پریشانیوں اور شئیر مارکٹ میں نقصان کی وجہ سے پیدا مالی مسائل سے پریشان تھے۔

ابھی تک پولیس کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔