جرائم و حادثات

تلنگانہ:خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بنڈلہ گوڑہ جاگیر سن سٹی میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی کے بشمول تین افراد ہلاک اوردیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بنڈلہ گوڑہ جاگیر سن سٹی میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی کے بشمول تین افراد ہلاک اوردیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، چہل قدمی کرنے والوں سے ٹکراگئی۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثہ کے فوری بعد کار کا ڈرائیور کارچھوڑ کر فرارہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ کار تیز رفتار سے جارہی تھی جس کے نتیجہ میں اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔