تلنگانہ
تلنگانہ: بولیرو گاڑی سے ٹریکٹر کاتصادم۔30افرادزخمی
ان میں سے تین کی حالت نازک ہے جن کو بہتر علاج کے لئے کرنول کے اسپتال منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں مزدوروں کو لے جانے والی بولیرو گاڑی سے ٹریکٹر کے ٹکرانے سے 30 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو گدوال کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے تین کی حالت نازک ہے جن کو بہتر علاج کے لئے کرنول کے اسپتال منتقل کیاگیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دھرور منڈل کے پاتھاپالم اور جامپلی گاؤں کے 40 مزدور مرچ کے کھیت میں کے کام کے لیے دھرمارم جا رہے تھے۔